کرونا کو سماجی فاصلہ اور ایس او پی پر عمل سے ہی روکا جاسکتا ہے، اسد عمر

کرونا کو سماجی فاصلہ اور ایس او پی پر عمل سے ہی روکا جاسکتا ہے، اسد عمر

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسدعمر نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے، سماجی فاصلہ اور ایس او پی پر عمل درآمد ہی اس وبا کی روک تھام میں موثر کردار کرسکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کی مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے میڈیکل آلات کی استعداد بڑھانے کیلئے بین الوزارتی گروپ تشکیل دیا جائے جس میں وزارت صنعت و پیداوار کو بھی شامل کیا جائے۔ وزارت اطلاعات و نشریات، آئی ایس پی آر اور وزارت صحت ملکر قرنطینہ مراکز کے حوالے سے نئی گائیڈ لائینز کو عوامی رویوں کے مطابق بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، نئی گائیڈ لائن میں ایسی کوئی چیز شامل نہ ہو جسے عوامی رویئے تسلیم کرنے سے گریزاں ہوں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلی سطحی اجلاس ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ نئی گائیڈ لائینز کو عوامی رویوں کے مطابق بنایا جائے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -