بیرون ممالک پھنسے پاکستانی ہمارا اثاثہ،ہمدردی کے مستحق،فضل الرحمن

  بیرون ممالک پھنسے پاکستانی ہمارا اثاثہ،ہمدردی کے مستحق،فضل الرحمن

  

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں جس طرح ریاست، حکومت، مذہبی و سیاسی جماعتیں اور رفاحی ادارے غربا کی مدد کررہے ہیں ایسے ہی ہمدردی کے مستحق اوورسیز بھی ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اوورسیز پاکستانی مشکل کا شکار ہیں مگر افسوس پاکستان پہنچے والے ان ہم وطنوں سے قرنطینہ اور علاج کی مدد میں چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں سے کسی قسم کے چارجز نہ لئے جائیں، انہیں مفت علاج کی سہولت کے ساتھ مکمل سہولیات فراہم کی جائیں،بیرون ملک خصوصاً یورپ اور مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کئے جائیں۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -