سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر خزانہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب
لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر فنانس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہونے والے فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی زیر تعمیر عمارت اور دیگر امور بھی ایجنڈا میں شامل ہیں دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پنجاب کوب جٹ کے حصے بارے آگاہ نہیں کیا جا سکا، پنجاب میں ہرسال نئے بجٹ کی تیاری اپریل میں شروع کردی جاتی ہے، اس بار نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری التوا کا شکار ہوگئی۔
اجلاس طلب