عوام اس وقت شیخ صاحب کی بدزبانی کے متحمل نہیں ہو سکتے،رانا ثناء اللہ

عوام اس وقت شیخ صاحب کی بدزبانی کے متحمل نہیں ہو سکتے،رانا ثناء اللہ

  

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اس وقت شیخ صاحب کی بدزبانی کی متحمل نہیں ہو سکتے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاش اس موقع پر زبان درازی کے بجائے حکمران عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں۔اْنہوں نے کہا کہ شیخ صاحب عوام اِس وقت آپ سے سیاست نہیں بلکہ ہمدردی کے دو بول سْننا چاہتی ہے۔رانا ثناء اللّہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ترجیح عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔

رانا ثناء

مزید :

صفحہ اول -