ناقص حکومتی کارکردگی سے عوامی حکومت کی راہ ہموار ہو رہی ہے، احسن اقبال

ناقص حکومتی کارکردگی سے عوامی حکومت کی راہ ہموار ہو رہی ہے، احسن اقبال

  

کراچی(این این آئی) مسلم لیگ (ن) سیکر یٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی پیدا کردہ تناؤ اور ناقص کارکردگی کے باعث قومی حکومت کی راہ ہموار ہو رہی ہے ایسی باتیں گردش کر رہی ہیں جنکی ضرورت محسوس کرتے صدر علوی نے بھی تردیدکی۔کچھ تو ہے جسکی پردہ داری کی جارہی ہے، آگے کے حالات زیادہ خطرناک نظر آرہے ہیں، سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان کے منتظم اعلیٰ مرشد احمد سفیان گورایا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کا الگ الگ بیانیہ ہے، ہمارے پاس صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اعلیٰ عدلیہ کیخلاف من گھڑت اور منفی پروپیگنڈہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر معزز چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کسی بھی معاشرے کی اخلاقی اقدار کے منافی اور پسماندہ ذہنیت کا حامل ہے۔ اس گھناؤنی حرکت کے پیچھے چھپے عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ملک کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپنی مدد آپ کے تحت جس حد تک ہوسکے گا غریب کی مدد کرتے رہیں گے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -