مساجد میں حفاظتی اقدام نہ اٹھائے گئے تو ہزاروں افرا د کرونا کا شکار ہوجائینگے: چودھری سرور

مساجد میں حفاظتی اقدام نہ اٹھائے گئے تو ہزاروں افرا د کرونا کا شکار ...

  

لاہور،راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مساجد میں حفاظتی اقدامات نہ ہوئے تو ہزاروں افراد کرونا کا نشانہ بن جائیں گے اگر ایسا ہوگا تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کر یں گی‘علماء اور مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ سماجی فاصلوں سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے پولیس سمیت تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کر یں گے علما سمیت پوری قوم کو سمجھنا ہوگا کرونا کی وباء ختم نہیں ہو رہی،آنیوالے دنوں میں کرونا میں مزید تیزی آئیگی جس کے لئے ہمیں ابھی سے ہی تیار ی کر ناہوگی۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد اور پیر ناظم شاہ سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کرونا سے بچاؤ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت مشکل تر ین فیصلے بھی کر رہی ہے کیونکہ ہماری ذمہ دار ی ہے کہ ہم 22کروڑ پاکستانیوں کو وباء سے بچائیں۔ اب اگر خدانخواستہ مساجد انتظامیہ اور عوام اس پالیسی پر عمل نہیں کر یں گے تو اسکے سنگین نتائج نکلیں گے۔علماء اور عوام کرونا سے پیدا ہونیوالے حالات کو سنجیدہ لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اتوار کی صبح گورنر انیکسی راولپنڈی میں میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے پاک فوج کے جوان، پولیس، ڈاکٹروں و طبی عملے کا قومی اور خدمت انسانیت کا جذبہ قابل ستائش ہیں، ا پنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اہل وطن کی جانیں بچانے کیلئے خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کرونا سے بچاو کی تما م تر حفاظتی تدابیر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹاف میں سیفٹی کیٹس اور متعلقہ سازو سامان بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ہمیں اپنے سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، جن لوگوں نے کورونا کو سنجید ہ نہیں لیا ان کا حال سب کے سامنے ہے، مخیر افراد اس مقصد کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں اور جیسے ہی ہمیں عطیات موصول ہو رہے ہیں ہم صوبے کے تمام علاقوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک تک 5 لاکھ راشن بیگ تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل نیٹ ورک کے طو رپر پنجاب میں 65 سماجی بہبود کے اداروں کی خدمات کو یکجا کیا جا رہا ہے تاکہ تمام علاقوں میں مستحق افراد کی فوری مدد ہو سکے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -