وزیراعظم کو کرونا وائرس کے صحیح اعداد و شمار نہیں بتائے جا رہے، ناصر شاہ

وزیراعظم کو کرونا وائرس کے صحیح اعداد و شمار نہیں بتائے جا رہے، ناصر شاہ

  

کراچی(این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات، ہاسنگ و ٹان پلاننگ، مذہبی امور، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کے مسئلے کو لے کر پہلے دن سے ہی انتہائی سنجیدہ ہے اور پیپلز پارٹی کا کوئی بھی لیڈر کرونا وائرس کی وبا کے مسئلہ کو لے کر پوائنٹ سکورنگ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا. صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کی پوری کابینہ کے لیے یہ واضح ہدایت شروع دن سے ہی تھیں کہ کرونا وائرس کے مسئلے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک وبا اور انسانی جانوں کے مسئلہ پر سیاست کریں. سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو بھی پہلے دن کہہ دیا تھا کہ ہم اس عالمی وبا کے مسئلے پر آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب یہ کرونا وائرس کا مسئلہ صوبے اور ملک بھر میں اٹھا تو ہم نے اسی دن سے ہی پوائنٹ سکورنگ اور سیاست کو قر نطینہ میں ڈال دیا تھا اور آج دن تک یہ قرنطینہ میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سمیت تمام صوبائی وزرا اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ وہ کوئی بھی ایسا بیان نہ دیں جس سے کوئی تنازعہ جنم لے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے کہنے پر 26 فروری کو ہی جیسے انھوں نے کہا تھا کہ ہمیں اس مسئلے پر سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے اگر اس وقت سب لوگ سنجیدہ ہوگئے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو اندھیرے میں نہیں رکھنا چاہتے. انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی کو بھی کرونا وائرس کے پھیلا کے صحیح حجم کا اندازہ نہیں ہے لیکن سب آکر اس پر باتیں کر رہے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی بات مان لی جائے کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر یہ لوک ڈاون کیوں کیا گیا ہے، ریلوے اور فضائی آپریشن کیوں معطل ہے۔کیا یہ سب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر بند ہوا ہے؟ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کیا دیگر صوبوں میں جو لوک ڈاون کیا گیا ہے وہ بھی سندھ حکومت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے خیال میں حالات اس وقت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور وزیراعظم عمران خان کو صحیح اعداد و شمار نہیں بتائے جا رے اسی لئے اس میں ان کا قصور نہیں ہے۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ آخر -