طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب

  طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب

  

اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان سرحد طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کر دیا گیا، 2 روز قبل 400 افراد کو افغانستان سے پاکستان داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ محکمہ صحت نے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا کہ طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا، تھرمل اسکینرز کی مدد سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کو چیک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو 400 افراد کو افغانستان سے پاکستان داخلے کی اجازت دی گئی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چند دنوں میں طور خم بارڈر پر ایک اور آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کیا جائے گا۔آٹو میٹک تھرمل اسکینر بخار اور فلو کے مریض کی شناخت کرتا ہے۔

طورخم بارڈر

مزید :

صفحہ آخر -