لاک ڈاؤن میں نرمی کے نوٹیفکیشن پر ابہام، لاہور پولیس نے کارروائیاں رو ک دیں
لاہور(کرائم رپورٹر) حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ، نوٹیفکیشن میں ابہام ہونے پر لاہور پولیس نے دفعہ144 کے تحت کارروائیاں روک دیں۔حکومت کی جانب سے 24 مارچ کو دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کا دورانیہ 14 اپریل تک تھا، اس دوران پولیس دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کررہی تھی، 15 اپریل کو حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ لیکن دفعہ 144 کا دورانیہ بڑھا نے کا کسی جگہ ذکر نہیں ہوا، جس سے پولیس قانونی کارروائی کرنے کا اختیار کھوبیٹھی ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کی تاریخ ہی نہیں بڑھائی گئی تھی، پولیس اب صرف وارننگ دے کر شہریوں کو غیر ضروری سفراور دکانیں کھولنے سے روک رہی ہے۔جبکہ ڈی آئی جی آفس کی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو 144 کے تحت کارروائی سے روک دیا گیا ہے۔
نیانوٹیفکیش