”ارطغرل غازی“ اردو ڈبنگ کیساتھ پی ٹی و ی پر یکم رمضان سے نشرہو گا
لاہور(نیوز ڈیسک)تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ اب اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے دکھائی جائے گی،پی ٹی وی”ارطغرل غازی“وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردومیں نشرکر رہا ہے۔”ارطغرل غازی“پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12بجے دو بارہ پیش کی جائیگی۔
ارطغرل غازی