بیرونی ممالک سے اسلام آباد پہنچنے والے 30 تارکین وطن میں کرونا وائرس کی تصدیق

بیرونی ممالک سے اسلام آباد پہنچنے والے 30 تارکین وطن میں کرونا وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)بیرون ممالک سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطاب گزشتہ تین ہفتوں میں بیرون ملک سے 2 ہزار پاکستانی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے 30 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 15 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کیلئے بھیج دیا ہے۔
تارکین وطن

مزید :

صفحہ آخر -