ٹوکیو اور تھائی لینڈ سے آنے والے 200 سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ نگیٹو آگئے

        ٹوکیو اور تھائی لینڈ سے آنے والے 200 سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ نگیٹو ...

  

راولپنڈی (این این آئی)ٹوکیو اور تھائی لینڈ سے آنے والے 200 سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ نگیٹو آگئے،میڈیا پر رپورٹ کے بعد گزشتہ روز میڈیکل ٹیم نے انکے کرونا ٹیسٹ کے لئے سمپل لئے تھے، ٹیسٹ رپورٹ کے بعد حاجی کیمپ کے قرنطینہ مرکز سے ان افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت مل گئی،قرنطینہ سے کلیئر ہونے والوں.میں خواتین اور شیر خوار بچے بھی پابند تھے۔ یاد رہے کہ 200 سے زائد افراد منگل کی شب پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ یہاں پہنچے تھے،حاجی کیمپ قرنطینہ سے کلیئر ہونے والے افراد کا تعلق کے ہی کے پنجاب،سندھ اور اسلام آباد سے ہے۔

ٹیسٹ نیگٹو

مزید :

صفحہ آخر -