ملک میں جلد روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائینگے، شہباز گل

ملک میں جلد روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائینگے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ 30اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے،جو کہ نہ صرف پاکستان کی اپنی ضرورت پوری کریں گے بلکہ برآمد بھی کیئے جائیں گے، کرونا کے کرائسس میں پاکستانی قوم کا رسپانس ایک بہترین رسپانس رہا جو کہ ہر اعدادو شمار سے ثابت ہوتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ قیمت تقریبا 300 سے 400 سو روپے تک ہوگی، جب پروڈکشن بڑھ جائے گی تو اور سستے ہو جائیں گے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ”کوئی بات نہیں ہو جاتا ہے، ہمارے ملک میں لوگ میٹرک سے پہلے گریجوایشن بھی تو کرتے رہے ہیں“۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے میڈیا میں آنے والے اس بیان کہ 69سال کا ہوں،کینسر کا مریض او ر قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے کے تناظر میں کی۔ شہباز شریف کے اس بیان پر ٹوئٹر پر کہا گیا کہ ”نادرا اپنا ریکارڈ چیک کرلے نواز شریف 67اور ان کے چھوٹے بھائی 69سال کے ہیں“۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -