لاہور ایئرپورٹ ملازمین کی روزانہ کرونا سکریننگ کا فیصلہ

  لاہور ایئرپورٹ ملازمین کی روزانہ کرونا سکریننگ کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) کرونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے افسران وملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے تمام شفٹ میں آنے والے افسرو ملازمین کی کروناسکریننگ کرانا لازمی قرار دے دی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ عبدالباقی طارق نے مراسلہ جاری کر دیامراسلے کے مطابق تھرمل گنز سے ایئرپورٹ سٹاف، کسٹم، ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف اور ایئر لائنز عملے کی سکریننگ کی جائے گی سول ایوی ایشن میڈیکل سٹاف تمام ملازمین کی سکریننگ کرے گا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فیصلہ کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافے کے باعث کیا گیا۔

سکریننگ

مزید :

صفحہ آخر -