لاک ڈا ؤن میں نرمی،زیر سماعت کیسز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

      لاک ڈا ؤن میں نرمی،زیر سماعت کیسز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) کرونا لاک ڈا ؤن میں نرمی، بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آج سے ججز اور مقدمات کی تعداد میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیس اپریل سے فوجداری، دیوانی سمیت دیگر ضروری نوعیت کے کیسزکی سماعت ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے زیر سماعت کیسز بڑھانے کا فیصلہ کیا، جبکہ سماعت کے دوران کرونا وائرس سے بچا ؤکی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائیگا، وکلا اور سائلین کے لیے ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کی احتیاط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت پندرہ سے زائد ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان ارجنٹ اور ریگولر کیس کی سماعت کریں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیرشامل ہیں،جسٹس جواد حسن ڈویژن بنچ اور سنگل بنچ میں بھی مقدمات کی سماعت کریں گے، مقدمات کی سماعت کرنے والوں میں جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس سرداراحمد نعیم، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔

اہم کیسز

مزید :

صفحہ آخر -