عوام احتیاط کریں، مئی میں کرونا شدت اختیار کر سکتا ہے: این ڈی ایم اے

عوام احتیاط کریں، مئی میں کرونا شدت اختیار کر سکتا ہے: این ڈی ایم اے

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے پرکڑی نگاہ رکھنا ہوگی اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے، وبا سے نمٹنے کیلئے انتظامات جاری ہیں، ملک بھرکے ہسپتالوں کے لیے حفاظتی سامان کی ترسیل کر دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کو 11 ہزار 5سو سرجیکل ماسک اور 320 این-95 ماسک بھجو دئیے گئے ہیں،بلوچستان کے لئے 46ہزار سرجیکل ماسک اور 1283 این-95 ماسک ارسال کیے گئے اس کے علاوہ بلوچستان کے لئے ایک پی سی آر مشین، 2 آٹو اسٹرکشن مشینیں اور 15000 ٹسٹ ری ایکشن بھی بھیجے گئے اس کے علاوہ حفاظتی سوٹ، سرجیکل دستانے اور ICU کے جوتے بھی شامل ہیں۔ سرجیکل ٹوپیاں، جوتوں کے کور اور حفاظتی گاوون بھی شامل ہیں،بائیو ہزرڈ سوٹ، باڈی بیگز اور سیفٹی باکس بھی سامان میں شامل ہیں،ایک لیٹر اور 150ملی لیٹر والی سنیٹائزر کی بوتلیں، میتھنول اور ہینڈ واش بھی ارسال کی گئی،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کیلئے حفاظتی اشیاء پہلے ہی بھجوادی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -