کراچی، گلستان جوہرے سے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد گرفتار

کراچی، گلستان جوہرے سے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں مشترکہ کارروائی کے دوران القاعدہ برصغیر نیٹ ورک کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاردہشت گردوں کی شناخت محمد عمر، محمد بلال عرف فدا، محمد وسیم اور محمد عامر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے 10 ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈی، 3 ہینڈ گرینیڈز اور 2 کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج، سٹی کورٹ، پولیس ٹریننگ سینٹر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر میں مبینہ کارروائی کے لیے جاسوسی بھی کرچکے تھے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -