پیپلز پارٹی سستی روٹی مہم کے تحت اسلام آبادجی سیون میں تنور کا افتتاح

  پیپلز پارٹی سستی روٹی مہم کے تحت اسلام آبادجی سیون میں تنور کا افتتاح

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سستی روٹی مہم کے تحت ایک اور تنور کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اسلام آباد شہر کے صدر افتخار شہزادہ اور رضوان حیدر بخاری نے گولڈن مارکیٹ جی سیون میں تنور کا افتتاح کیا اس موقع پر ندا نزیر فرخ قیشی کے علاوہ دیگر پارٹی راہنما اور سماجی شضصیات موجود تھی افتخار شہزادہ نے کہا عوامی تندور سے روٹی 5روپے میں دستاب ہوگی مخیر حضرات بھی بلاتفریق عوامی خدمت مہم میں تعاون کریں افتخار شہزادہ نے کہا کہ عوامی تندور کے زریعے غریبوں کی بلا تفریق خدمت کرینگے۔

تنور افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -