قطر کو برآمدات میں نمایاں اضافہ، درآمدات میں کمی

قطر کو برآمدات میں نمایاں اضافہ، درآمدات میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) خلیجی ملک قطر کو جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ اوردرآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میں قطرکوبرآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 45.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اس عرصہ میں قطر کوپاکستانی برآمدات کاحجم 92.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 63.07 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مہینہ میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 15.10 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال فروری میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 7.034 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2018-19ء میں قطرکاپاکستانی برآمدات کامجموعی حجم 110.87 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں قطرسے درآمدات میں 18.40 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میں درآمدات پرپاکستان نے 1.217 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں درآمدات کا حجم 1.441 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری 2020ء میں درآمدات کاحجم 115.48 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال فروری میں درآمدات کا حجم 208.45 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

مزید :

کامرس -