کپاس کے کاشتکار زرخیز زمین کا انتخاب کریں،ماہرین
فیصل آباد (آن لائن) کپاس کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کیلئے ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کے مطابق ایسی زمین کاانتخاب کریں جو تیاری کے بعد بھر بھری اور دانے دار ہوجائے جس میں نامیاتی مادہ کی مقدار بہتر ہو، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوجبکہ زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تاکہ پودے کی جڑوں کو نیچے اور اطراف میں پھیلنے میں دشوار ی پیش نہ آئے۔ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کے لیے گہرا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولنگ کریں تاکہ پودے کی جڑیں آسانی سے گہرائی تک جاسکیں اور وتر دیر تک قائم رہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتے ہے۔