گیٹرن انڈسٹریز کی آمدنی میں 61.41 فیصد کمی

      گیٹرن انڈسٹریز کی آمدنی میں 61.41 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گیٹرن انڈسٹریز لمیٹڈ (جی اے ٹی آئی) کے بعد از ٹیکس آمدنی میں 61.41 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران جے اے ٹی آئی کا بعد از ٹیکس منافع 497 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 1288 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن حاصل ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران 791 ملین روپے یعنی 61 فیصد کمی ہوئی۔

ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 33.58 روپے کے مقابلہ میں 12.96 روپے تک کم ہو گئی ہے۔

مزید :

کامرس -