دیہی مرغبانی کے فروغ کے لئے 500 پولٹری یونٹس تقسیم

  دیہی مرغبانی کے فروغ کے لئے 500 پولٹری یونٹس تقسیم

  

فیصل آباد( اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دیہی مرغبانی کے فروغ کے لئے ضلع جھنگ کی تین تحصیلوں میں 500 پولٹری یونٹس درخواست گزاروں میں تقسیم کئے گئے جبکہ ڈویژن بھر میں رواں مالی سال میں اب تک مجموعی طور پر 5082 یونٹس کے تحت 34794 پولٹری تقسیم کی جاچکی ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اختر کی زیر نگرانی تحصیل جھنگ میں 200،تحصیل اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں 150/150 یونٹس ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ کے آفس میں کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیارکرکے تقسیم کئے گئے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ یہ یونٹس 30 فیصد رعایتی نرخ 1050 روپے پر فروخت کئے جارہے ہیں جس کے لئے درخواستیں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے آفس میں جمع ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں جون تک 7530 یونٹس تقسیم کرنے کا ہدف ہے جن میں سے 5082 تقسیم اور باقی آئندہ ماہ تقسیم ہونگے۔انہوں نے پولٹری یونٹس حاصل کرنے والے دیہی افراد سے کہا کہ وہ ان مرغیوں سے روزمرہ ضرورت کے انڈے حاصل کرکے پروٹین کو یقینی بنائیں اور مرغیوں کو روٹی کے ٹکڑے،سبزی پھل کے چھلکے فراہم کریں اور حکومتی سکیم کو کامیاب بنائیں۔

مزید :

کامرس -