انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں کا بڑھنا اور محکمہ زراعت کے کچھ بہتر برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔ایکسچینج میں روئی کے وقفے کے بعد مئی کے لیے سودے 1.56 سینٹ (3.2 فیصد)بڑھ کر 49.97 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 41293 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 6597 کم ہیں۔

مزید :

کامرس -