گندم کے کاشتکاروں کوماہرین زراعت کی ضروری ہدایات

    گندم کے کاشتکاروں کوماہرین زراعت کی ضروری ہدایات

  

فیصل آباد (آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی گہائی کے وقت ڈرم کے چکر 700سے 750 فی منٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چکر زیادہ ہونے کی صورت میں دانے زیادہ ٹوٹتے ہیں اور بھوسے کے ساتھ باہر جاتے ہیں اس لئے بیلٹوں کا تناؤ مناسب رکھا جائے کیونکہ زیادہ تناؤ کی صورت میں ان کے ٹوٹنے کا امکان ہے اور کم ہونے کی وجہ سے یہ سلپ ہوجاتی ہیں اسی طرح بلوٹیر کی ہوا کا رخ درست کریں۔انہوں نے بتاکہ ہوا اوپر والی جالی کے اوپر اور نیچے سے گزرنی چاہیے جبکہ تھریشر اس طرح لگائی جائے کہ ہوا اور تجربہ کار ہو۔انہوں نے کہاکہ گندم کے گٹھوں میں کوئی سخت چیز مثلاً پتھر یا لوہا نہ ہو اور کام کے دوران تھریشر کچھ دیر کیلئے بند کر دیں اور بال بیئرنگ کی گریس چیک کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ تھریشننگ کیلئے گیلی فصل ہرگز نہ ڈلیں اور تھریشر کو لیول جگہ پر کھڑا کریں جبکہ اس کی شافٹ، پلی، ٹریکٹر کی شافٹ، پلی کے ساتھ لائن میں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار گالے کی مقدار اور تھریشننگ کا وقت فصل میں نمی کے حساب سے متعین کریں نیز رات کو کام کرنے والے ا?دمیوں کو ڈھیلے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں اور صافہ یا چادر جو کہ منہ لپیٹنے کیلئے باندھتے ہیں ان کا کوئی سرا کھلا نہیں ہونا چاہیے۔#/s#

مزید :

کامرس -