کریم و دودھ کی غذاؤں کی درآمدات میں 12.44 فیصد کمی

  کریم و دودھ کی غذاؤں کی درآمدات میں 12.44 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران نوزائیدہ بچوں کے لئے استعمال ہونے والے دودھ، کریم اور دودھ والی غذاؤں کی درآمدات میں 12.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 17.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران ملکی درآمدات میں 2.54 ملین ڈالر یعنی 12.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -