پٹرولیم کی کمی کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،حبیب الرحمان

پٹرولیم کی کمی کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،حبیب الرحمان

  

لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کر ے جو موجودہ حالات میں نا گزیر ہے،آئی سی یو میں پڑی معیشت کی بحالی کے لئے کسی وینٹی لیٹر کی نہیں بلکہ درست فیصلے کر کے صحیح سمت اپنانے کی ضرورت ہے، کسانوں کا استحصال کرنے والا مافیا مارکیٹ میں آچکا ہے اور سرکاری نرخوں کی بجائے 1300روپے فی من تک خریداری بھی کر رہا ہے جس کا ہاتھ روکنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجررہنماؤں اور سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاروبار کھولنے میں تفریق برتی گئی ہے جس سے تاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اپیل ہے کہ حکومت محدود وقت کے لئے ہر طرح کا کاروبار کھولنے کی اجازت دے اور اسے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مشروط کیا جائے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں اور انہیں بھی دوسرے شعبوں کی طرح براہ راست ریلیف پیکج دیا جائے۔

مزید :

کامرس -