امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ

امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی)امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخ گرنے سے شیل آئل کی پیداوار کم ہونے کے خدشات ہیں، ان شیل آئل پلانٹ سے قدرتی گیس بھی نکلتی ہے جو تیل کی پیداوار بند ہونے سے نکلنا بندہوجائے گی۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے مئی کے لیے سودے 8.8 سینٹ (5.5 فیصد) بڑھ کر 1.686 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔

مزید :

کامرس -