آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری
اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35800 کیوسک اور اخرج 15000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 75300کیوسک اور اخراج 75300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد51200 کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد29100کیوسک اور اخراج16000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1477.38 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.332 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1197.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.184 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔
اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ ہے۔