انٹرنیشنل انڈسٹریز کو 98.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ
اسلام آباد (اے پی پی) 31مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران انٹرنیشنل انڈسٹریز کو 98.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ انٹرنیشنل انڈسٹریز کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے لئے کمپنی کو 98.6 ملین روپے بعد ازٹیکس خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران انٹرنیشنل انڈسٹریز کو 699.8 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2019ء کے پہلے تین ماہ میں کمپنی کو حاصل ہونے والی خالص آمدنی کے مقابلہ میں سال 2020ء کے اسی عرصہ کے لئے بعد از ٹیکس خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔