شہری لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں‘ خاور علی شاہ
کبیروالا(تحصیل رپورٹر) قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ قتال پور میں معززین علاقہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
پاکستان،کرونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتے گا،شہریوں کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے گریزکرنا ہوگا،عالمی اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی مہلت ملنے سے حکومت کو عوام کے مالی مسائل حل کرنے میں مددضرور ملے گی،تاہم کرونا کی عالمی وبا سے ملکی معیشت کو ہونے والے ناقابل تلافی نقصان سے سنبھلنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے وسائل اور صلاحتیں محدود ہونے کے باوجود عوام میں ”کرونا وائرس“ سے پیدا ہونیوالے حالات کی سنگینی کا احساس،اس سطح پر نہیں ہے،جس سطح پر ہونا چاہیے،لیکن اس کے باوجود حکومت اور انتظامی ادارے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے رحمتوں کے طلبگار ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے ”کرونا وائرس“ سے محفوظ رہنے کیلئے جاری کردہ احکامات اور سفارشات پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانا چاہیے،عوام کی جانب سے حکومت کے ساتھ تعاون کا بہترین اظہار ”گھر رہیں،محفوظ رہیں“ فارمولے عمل پیرا ہونا ہے۔
خاور علی شاہ