معاشی مسائل‘ حکومت کاروبار کھولنے کی اجازت دے‘ شیخ محمدنقیب
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد نقیب نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے تاکہ معاشی مسائل سے نکل (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
سکیں اس کے ساتھ ساتھ حکومت تعمیراتی انڈسٹری میں استعمال ہو نے والے مٹیریل کو بنانے اور سپلائی کر نے والی صنعتوں کو بھی مراعات دے،حکومت شرح سود کم کر کے پانچ فیصد تک مزید کمی لائے تاکہ آسان شرائط پر سستے قرضے ملنے سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی صدر جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹری طارق قریشی،جاوید اسحاق مستوئی،،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،نائب صدر ملک محمد صادق اعوان، سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام،رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی، آئرن مارکیٹ کے دین محمد خوجہ و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی آرڈنینس نافذ کر نے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا ئے گزشتہ ایک ماہ سے کاروبار بند ہو نے کی وجہ سے تاجر معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ اس پریشانی میں بھی مبتلا ہیں کہ ان کے پاس جو اسٹاک موجود ہے اس کے خراب ہو نے کا اندیشہ ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی شرائط پر دوکانیں کھولنے کی اجازت دے حکومت معیشت کی بحالی کے لئے اور عام آدمی سے لے کر تاجر و صنعتکاروں کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کے لئے معیشت میں کلیدی کردار کی اہمیت کو تسلیم کر تے ہو ئے ریلیف دے حکومت کے اس اقدام سے نا صرف ملکی معیشت کا پہیہ چلتا رہے گا بلکہ مالی مسائل کا شکار تاجر بھی پریشانی سے نجات حاصل کرسکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس لئے حکومت تاجروں کی اس درخواست پر ہمدردانہ غور کرے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب نے کہا کہ اس وقت ہر چیز کی وافر مقدار موجود ہے اس لئے وہ نہیں سمجھتے کہ کو ئی تاجر ذخیرہ اندوزی کرے گا حکومت کو چاہئے کہ ذخیرہ اندوزی آرڈنینس پر تاجر تنظیموں کو بھی اعتماد میں لے اور اسکی تعریف بھی واضح کرے کہ کسی مقدار کو ذخیرہ اندوزی کہا جائے گا۔ اس آرڈیننس کا تاجروں کو حراساں کرنے کیلئے غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے ۔
شیخ محمد نقیب