شیرگڑھ‘ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

شیرگڑھ‘ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) شاہراہ مالاکنڈ پر جھنڈئی کے مقام پرتیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چالیس سالہ شحض جان بحق جائے وقوعہ سے ڈمپر کے ڈرایؤر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نامعلوم ڈرایؤر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ جان خان کلے کے رہائشی عالم خان ولد تاج محمد بیٹے کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے رشتہ داروں کے ہاں مردان جا رہے تھے کہ جھنڈئی کے مقام پر ایک نا معلوم تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عالم خان ولد تاج محمد شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے اللہ کو پیارے ہو گئے پولیس تھانہ تخت بھائی نے نا معلوم ڈرایؤر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -