مہمند‘ بارش کیوجہ سے کئی مکانات کو نقصان‘ جانی نقصان نہیں ہوا

مہمند‘ بارش کیوجہ سے کئی مکانات کو نقصان‘ جانی نقصان نہیں ہوا

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) تحصیل امبا ر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے کئی گھروں کے کمرے گر گئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں۔ لوئر مہمند انتظامیہ کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل امبار میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کئی گھروں کے کمرے گر گئے ہیں۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بارش کی وجہ سے بخت باز ولد جان خان سکنہ اوڑا کور تحصیل امبار کے 2 رہائشی کمرے گر گئے ہیں۔ نورزا خان ولد عظم خان سکنہ سنگر تحصیل امبار کے گھر کا ایک کمرہ، تاج ولی ولد خان زادہ سکنہ موسیٰ کور تحصیل امبار کے گھر کا ایک کمرہ جبکہ محب اللہ خان ولد کشر گل سکنہ شریف کور سکنہ تحصیل امبار کے گھر کا ایک کمرہ گر گیا ہے۔ جس میں کسی قسم کی جانی نقصان کے اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔ علاقہ مکین اور متاثرہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا تعلق غریب گھرانوں سے ہے لہٰذا ہمارے ساتھ مالی امداد کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -