لوئر دیر‘ غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کیلئے احکامات جاری

لوئر دیر‘ غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کیلئے احکامات جاری

  

لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے شعبہ کارڈیالوجی میں تعینات ڈاکٹر شو کت اللہ غیر حاضر پانے پر تادیبی کاروائی کی احکامات جاری کر دئے اس سلسلے میں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی یم ایس ڈاکٹر طارق حسن، ڈی ایم ایس ڈاکٹر شیراز احمدبھی ان کے ہمراہ تھے،ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کے معائنے کے دوران متعلقہ وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ز کے مسائل سے اگاہی حاصل کی اور موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دئے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے مین لیبارٹری اور مختلف اپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیا،مین لیبارٹری میں ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا،ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے کارڈیالوجی وارڈ کے معائنے کے دوران ڈیوٹی پر مامو ر انچارج ڈاکٹر شوکت اللہ حیات کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خلاف تادیبی کاروائی کی احکامات جاری کر دئے،انھوں نے ہسپتال کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے خاکروبوں کواحکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،انھوں نے ڈاکٹرز،پیر امیڈیکس اور نرسز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے میں کوتاہی اور غفلت نہ کی جائے اور ہسپتال کے کسی بھی ملازم کا کوئی مسئلہ ہو تو ان کو براہ راست نوٹس میں لیکر فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے،انھوں نے کورونا وائرس کے لیے قائم فری ٹرائی ایج سنٹر اور کیجوٹی کا بھی معائنہ کرتے ہوئے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ طبی عملے نے ہمیشہ عوام کی بلا امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے اور اب بھی کورونا وباء میں ڈاکٹرز،پیر امیڈیکس،نرسز انسانیت بچانے کیلئے فرنٹ لائن پرکردار ادا کر رہے ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور دکھی انسانیت کے جذبے کی تحت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -