تخت بھائی‘ عوام نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دئیے

تخت بھائی‘ عوام نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دئیے

  

تخت بھائی (احمد زادہ مہمندسے) تخت بھائی میں لاک ڈاون میں نرمی کے آڑ میں تخت بھائی گرد ونواح کے بازاروں میں عید کا سماں عوام بلاضرورت بازاروں میں مٹر گشت کر رہے ہیں سماجی فاصلوں پر عملدرامد تو دور کی بات ہیں تمام دوکانیں کھلی ہیں تخت بھائی بازار پر ہتھ ریڑیوں کی بھر مار نے رش میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور فروٹ فروشوں نے اندھیر نگری مچا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر مزے اڑا رہے ہیں ہتھ ریڑیوں والوں نے تو کرونا کو مذاق کر رکھا ہے نہ کوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہیں اور نہ ماسک استعمال کرتے ہیں مقامی انتظامیہ غیر متحرک اور بے بس دکھائی دیتی ہے اور لاک ڈاون پر عمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر ارہی ہے تخت بھائی کے سیاسی و سماجی رہنماوں گل محمد خان،عبد الرشید جہان بادشاہ روف خان جاوید علی اور دیگر نے تخت بھائی کے بازاروں میں بدترین رش پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کمشنر مردان سے فوری نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت کے طرف سے لاک ڈاون میں نرمی اور بعض دوکانوں کو کھولنے کے بعد میں تحصیل تخت بھائی کے علاقوں شیرگڑھ ہاتھیان لوندخوڑ جلالہ فضل اباد تورڈھیر اور جھنڈئی بازار میں عوام کا جم عفیر نکل ایا ہے اور بغیر حفاظتی تدابیر کے خلاف عوام اور دوکاندار اپنے اپنے کاموں میں سرگرم عمل ہیں اور سماجی فاصلوں کا تو مذاق اڑاتے ہیں شہر بھر میں نوجوان بلاضرورت گھومتے پھرتے ہیں اور سارا دن مختلف بازاروں میں مٹر گشت کرتے ہیں حکومت کے طرف سے کئے گئے کرونا وائرس کے پھیلنے کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات بے سود ثابت ہو چکے ہیں تخت بھائی شیر گڑھ اور لوند خوڑ کے بازاروں مین ہتھ ریڑیوں پر سبزی اور فروٹ فروشوں نے تو اندھیر نگری مچا رکھی ہے اور ہتھ ریڑیوں کی وجہ سے تمام بازاروں میں عید کا سماں نظر ارہا ہے اور ہتھ ریڑیوں والوں نے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر مزے اڑا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کو قصایؤں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے تخت بھائی میں کپڑوں، شوز اور منیاری و جنرل سٹوروں کے علاوہ تمام کاروبار کی دوکانیں کھل گئے ہیں اور تمام دوکاندار بغیر احتیاطی تدابیر سے دیدہ دلیری کے ساتھ کاموں مصروف عمل ہیں مقامی انتظامیہ لاک ڈاون کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام نظر ارہے ہیں جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم اور بنکوں میں لمبی لمبی قطاریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تخت بھائی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت اور کمشنر مردان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -