شرگڑھ‘ نوجوان کی لاش نالے سے برآمد

      شرگڑھ‘ نوجوان کی لاش نالے سے برآمد

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) تین روز قبل ڈوبنے والے شیرگڑھ کے رہائشی 21سالہ نوجوان کا لاش سری بہلول کے مقام پر خوڑ سے برآمد جنہیں بعد ازاں اپنے ابائی گاوں شیرگڑھ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزشیرگڑھ محلہ مہتمم صاحب کے رہائشی21سالہ نوجوان اکرام ولد زڑہ ور جو ذہنی مریض تھا گھر کے قریب خوڑ کو نہانے گیا تھاجہاں وہ نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا اور پانی کی بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے لاش کو پانی بہا لے گئی تھی جن کو مقامی لوگوں اور ریسکیو1122کے غوطہ خور ٹیم نے مسلسل تلاش کیا لیکن آج سری بہلول کے مقام پر مقامی لوگوں نے خوڑ میں لاش کو دیکھ کر ریسکیو1122کو اطلاع دی اور لاش کو پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کیا جنہیں اپنے ابائی گاوں میں آہو اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -