لنڈیکوتل، مسلسل بارشیں، کمرے کی چھت، ایک گھر کی چاردیواری گرگئی

لنڈیکوتل، مسلسل بارشیں، کمرے کی چھت، ایک گھر کی چاردیواری گرگئی

  

خیبر (بیوروپورٹ) لنڈیکوتل، مسلسل بارشیں، کمرے کی چھت، ایک گھر کی چاردیواری گرگئی، جانی نقصان نہیں لنڈیکوتل کے علاقہ مختار خیل میں ایک گھر کی چاردیواری گر گئی جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں علاقہ میرداد خیل میں بھی ایک کمرے کی چھت گر گئی مگر کس جانی نقصانی کی اطلا ع نہیں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے علاقہ مختار خیل کے نقیب اللہ نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے ان کی گھر کی چاردیواری گر گئی مگر تمام گھر والے بچ گئے ہیں، ایک دوسرے واقعہ میں علاقہ میرداد خیل کے شاکراللہ نے کہا کہ ان کے گھر کی ایک کمرے کی چھت گر گئی ہے، متاثرہ افراد نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے اور ہم ان کو دوبارہ تعمیر نہیں کرسکتے، متاثرہ افراد نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بھرپور مالی امداد کی جایں تاکہ وہ وہ دوبارہ گھر کی چاردیواری اور کمرہ تعمیر کرسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -