پشاور‘ تہرے قتل کیس میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور‘ تہرے قتل کیس میں ملوث ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں تہرے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار روپوش ملزمان میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں جنہوں 14 جنوری کو معمولی تنازعہ پر تین بھائیوں کو قتل کیا تھا، ملزمان واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہوئے تھے جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی کامران ملک ولد ملک محمد عاشق نے تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھانجوں وقاص، صدیق اور وسیم پسران محمد اسلم کی ملزمان سلمان، کامران، نعمان پسران اسحاق عرف ماموتے اور اسحاق عرف ماموتے ولد میر احمد کیساتھ معمولی تنازعہ پر لڑائی ہوئی تھی جو گلہ کرنے کی خاطر وہ ملزمان کے گھر گئے جہاں ملزمان نے ان پر اسلحہ اتشین سے فائرنگ کی جس سے تینوں بھانجے لگ کر جان بحق ہوگئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تہرے قتل کیس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ایس پی سٹی محمد شعیب، ڈی ایس پی سبرب احتراز خان اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی خاطر دیگر صوبوں میں بھی کارروائیاں کی جس کے دوران ہنگو، ایبٹ آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، لاہور، کوٹ لکھپت، بھکر، کشمیر اور بوئی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں تک ملزمان کا تعاقب کیا گیا جبکہ ملزمان انتہائی ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی سے ٹھکانے تبدیل کرتے رہتے تھے، پولیس کے مسلسل تعاقب سے تنگ آ کر ملزمان افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس کیلئے افغانستان جانے کی خاطر ملزمان ضروری دستاویزات لینے پشاور آئے تھے جو ایک دو روز کے اندر اندر بارڈر کراس کرنا چاہتے تھے اس دوران پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران باپ اور تین بیٹوں پر مشتمل چار ملزمان سلمان، کامران، نعمان پسران اسحاق عرف ماموتے اور اسحاق عرف ماموتے ولد میر احمد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار چاروں ملزمان سے قبل ان کے 20 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو ملزمان کے فرار اور روپوشی میں مدد کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار مرکزی ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ہے تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے خصوصی ٹیم کے لئے توصیفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے