مہمند‘ سینکڑوں کنال پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی گئی

مہمند‘ سینکڑوں کنال پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی گربز قلعہ گئی میں سینکڑوں کنال پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی گئی۔ مقامی پولیس نوجوانوں نے ایس ڈی ایس پی جان محمد کی نگرانی میں افیون کی فصل تلف کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقہ گربز قلعہ گئی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں نے ایس ڈی ایس پی کی نگرانی میں پوست کی تیار فصل کو تلف کر دی ہے۔ اس علاقے میں مقامی زمینداروں نے غیر قانونی طور پر افیون کی فصل کاشت کی تھی جس کے خلاف ضلع مہمند کے پولیس نے ایس ڈی ایس پی جان محمد کی نگرانی میں پولیس پارٹی مقرر کی جنہوں نے گربز قلعہ گئی علاقے میں کئی کنال پر کاشت پوست کی تیار فصل کے خلاف آپریش کا آغاز کر کے مکمل طور پر تلف کر دیا ہے۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق اس سے پہلے علاقہ پڑانگ غار اور ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس نے سینکڑوں ایکڑز پر کاشت افیون کی فصل کو تلف کیا ہے جبکہ مزید کاروائی بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ ڈی پی او فضل احمد جان کے خصوصی ہدایات پر پچھلے دو ماہ سے ضلع مہمند میں افیون (پوست) کی کاشت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارائی کی گئی ہے۔