چارسدہ‘ مختلف واقعات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے

چارسدہ‘ مختلف واقعات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سرڈھیری میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نستہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرڈھیری کے حدود میں عاد ل ولد اسم خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش چارسدہ ہسپتال منتقل کرکے مقتول کے بھائی محمد یاسر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ نستہ کے حدود صدران میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین امان علی ولد نامعلوم اور گل ولد غنی کی فائرنگ سے عزیز ولد نمبر خان موقع پر جاں بحق جبکہ واجد ولد شوکت شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -