تخت بھائی‘ 75 سالہ ضعیف العمر بابا نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب

تخت بھائی‘ 75 سالہ ضعیف العمر بابا نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)تخت بھائی کے علاقہ حبیب گل کلی سے تعلق رکھنے والا 75 سالہ ضعیف العمر بابا نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ھوگئے۔20 دن قرنطینہ میں گزار کر آج گھر پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے شہری علاقے حبیب گل کورونہ (گنجئی) کے رہائشی ضعیف العمر 75 سالہ بابا اعتبار گل ولد غلام حسین 20 روز قبل تبلیغی دورے پر پنجاب سے واپسی پر شک کی بناء پر اس کے سیمپل لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا۔ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ڈی ایچ کیو ھسپتال مردان کے قرنطینہ سنٹر منتقل کردیاگیا جہاں 20 دن علاج کے بعد ان کے دوبارہ ٹسٹ کیا گیا جس کا رزلٹ نیگیٹیو آنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو مکمل صحت یاب قرار دیکر اتوار کے روز اپنے گھر رخصت کیا گیا۔گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -