اضاخیل پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی

اضاخیل پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)اضاخیل پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔مزدا سے12 کلوگرام چرس برآمد۔2ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہیں جاری آپریشن کے دوران الطاف حسین SHO اضاخیل نے بمعہ پولیس نفری عجب باغ کے مقام پے ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کی جا رہی تھی۔دوران ناکہ بندی ایک مزدا نمبری LET۔07-1501 کو روکا گیا۔تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 12 کلوگرام چرس برآمدکر لی گئی ملزمان محمد ظفر ولد غلام رسول اور قیصر محمود ولد اشرف ساکن سیالکوٹ گرفتارکرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -