ملتان:احساس پروگرام:خاتون کو پوری رقم نہ دینے پر ریٹیلر کیخلاف مقدمہ

  ملتان:احساس پروگرام:خاتون کو پوری رقم نہ دینے پر ریٹیلر کیخلاف مقدمہ

  

ملتان‘قادرر پوراں (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پوری رقم ادا نہ کرنے پر ریٹیلر کے خلاف تھانہ قادر پورراں میں مقدمہ درج کر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

لیا گیا۔متاثرہ خاتون کوثر پروین نے بستی بوہڑ ریاض آباد کے ریٹیلر اجمل موبائل کے خلاف پوری رقم ادا نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔متاثرہ خاتون کے مطابق گزشتہ مہینوں کی اقساط سمیت اس کے اکاؤنٹ میں 21 ہزار روپے موجود تھے۔ریٹیلر نے انگوٹھا لگوانے کے بعد اسے صرف 12 ہزار روپے کی رقم ادا کی۔متاثرہ خاتون نے احساس کفالت سنٹر کے تحصیل آفس سے معلوم کیا تو 21 ہزار روپے کی رقم ٹرانسفر ہونے کا بتایا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب کو انکوائری کا حکم دیا جس میں ریٹیلر اجمل موبائل کو خوردبرد کا ذمہ دارٹھہرایا گیا۔متاثرہ خاتون کو 9 ہزار روپے کی رقم واپس دلا دی گئی ہے جبکہ ریٹیلراجمل کے خلاف تھانہ قادر پور راں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -