50سے زائد افراد کا پولیس موجودگی میں محنت کش کے گھر حملہ

  50سے زائد افراد کا پولیس موجودگی میں محنت کش کے گھر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ(نمائندہ خصوصی)پولیس گردی کا ایک اور واقع سامنے آیا ہے درجنوں افراد نے پولیس کی موجودگی میں غریب محنت کش کے گھر دھاوا بول دیا جس میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس کی موجودگی میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی تفصیل کے مطابق کالی پل کے رہائشی خادم حسین ماچھی کا قریبی ہمسائے عبدالمجید دایہ کے ساتھ ایک کنال زمین کا تنازع چلا آرہا تھا عبدالمجید دایہ نے پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ کو بلا لیا ASIعلاؤالدین و پولیس ٹیم کی موجودگی میں پچاس سے زائد افراد نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے غریب محنت کش کے گھر دھاوا بول دیابزرگ مرد وخواتین پرلاٹھیوں اور ڈنڈوں کی برسات کر دی جس کے نتیجے میں محمد اسلم اور اسکی بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے خواتین پولیس کو خدا کے واسطے دیتی رہیں لیکن ASIعلاؤالدین اور پولیس نے ان کی نہ سنی متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملی بھگت سے ہماری زمین پر قبضہ کرانے کی کوشش کی ہے متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
حملہ