ملتان ڈویژن: موسم بہتر ہوتے ہی گندم خریداری شروع‘ مراکز پر تعینات عملے کی چھٹیاں منسوخ

  ملتان ڈویژن: موسم بہتر ہوتے ہی گندم خریداری شروع‘ مراکز پر تعینات عملے کی ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ڈویثرن کے اضلاع میں بارشوں کے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

باعث ضلع ملتان کے علاوہ دیگر تین اضلاع میں گندم خریداری کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا،بار دانہ اجراء کا سلسلہ جاری،ملتان،لودھراں،وہاڑی اور خانیوال میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 11ہزار 908بوری باردانہ جاری کردیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ خوراک ملتان ڈویثرن کے اضلاع میں گندم خریداری سکیم 2020-21ء کے تحت باردانہ کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے تاہم حالیہ بارشوں کے باعث ضلع ملتان کے علاوہ دیگر تین اضلاع میں گندم خریداری کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا اس ضمن میں محکمہ خوراک ملتا ن ڈویثرن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ضلع ملتان میں گزشتہ روز تک 46509بوری،ضلع لودھراں میں 17861بوری،ضلع وہاڑی میں 18351بوری جبکہ ضلع خانیوال میں 29186بوری باردانہ کسانوں کو جاری کیا جاچکا ہے۔تاہم دوسری جانب ملتان کے بیشتر گندم خریداری مراکز پر گندم خریداری کا سلسلہ جاری ہے ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 6240.833میٹرک ٹن گندم خریدار کی گئی ہے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق موسم ٹھیک ہوتے ہی گندم خریدار کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔

چھٹیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -