سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاوید بخاری کا راجن پور میں گندم خریداری مراکز کا دورہ

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاوید بخاری کا راجن پور میں گندم خریداری مراکز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

بزدار کے خصوصی احکامات پر سیکریٹری پنجاب سپیشل ایجوکیشن سیدجاوید اقبال بخاری نے ضلع راجن پور کے گندم خریداری مراکزکا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے باردانہ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔گورنمنٹ کی طرف کسانوں کو دی گئی سہولیات فراہم کی جائیں اس معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اس موقع پر فوڈ کنٹرولرنے بتایا ہے کہ اب تک ضلع بھر کے10 لاکھ سے زاہدباردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اور کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور مراد حسین نیکوکارہ،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر محمد عمران اور سنٹر انچارج چوہدری عبدالرزاق بھی موجود تھے۔
دورہ