سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی کا خانیوال کا دورہ‘ اجلاس میں شرکت‘ گندم خریداری کے حوالے سے بریفنگ‘ کرونا اقدامات کا جائزہ

      سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی کا خانیوال کا دورہ‘ اجلاس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران گورنمنٹ کے گندم خریداری ہدف کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کارلائیں او رباردانہ کی فراہمی میں پہلے چھوٹے کاشتکاروں کو فوکس کیا جائے۔یہ بات انہو ں نے اپنے دورہ خانیوال کے دوران تحصیل کونسل ہال میں ایک جائزہ احلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی‘ڈی پی او محمد علی وسیم‘اے ڈی سییزاسسٹنٹ کمشرزو دیگر افسران بھی موجودتھے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ گندم دوسرے اضلاع لے جا نے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہو ں نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ابھی سستی کی کوئی گنجائش نہیں‘قوم حکومتی ایس اوپیز پر حکومت کا ساتھ دے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے گندم خریداری مہم اور کورونا کے خلاف جنگ بارے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خوراک تین تحصیلوں سے 2لاکھ85میٹرک ٹن او رپاسکومیاں چنوں سے 1لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدکریگا۔انہو ں نے بتایاکہ گندم خریداری کیلئے 9ہزار157درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ گندم دیگر اضلاع لیجانے پر 7افراد کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے قبل ازیں تحصیل کونسل میں پودا بھی لگایا۔