جماعت اسلامی‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر ا ہتمام پولیس اہلکاروں میں کھانا‘ ماسک تقسیم

  جماعت اسلامی‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر ا ہتمام پولیس اہلکاروں میں کھانا‘ ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

جانب سے شہر کے مختلف چوکوں پرقائم پولیس چوکیوں پر جہاں پولیس فورس اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ان جوانوں کو دوپہر کا کھانا اور ماسک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرنائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سیدذیشان اختر، امیر پی پی 245 نصراللہ خاں ناصر،امیر پی پی 246 خالد بن جلیل،عبدالجواد،راؤشرجیل،شمس الحق اور جے آئی یوتھ کے نوجوان موجود تھے۔سید زیشان اختر نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پورے ملک کی طرح بہاول پور میں لاک ڈاؤن ہیں ایسے میں پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی کے دوران بہت ساری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے ہم اس مشکل صورتحال میں سمجھتے ہیں کہ ہمارے یہ پولیس کے جوان جو کہ ہماری خاطر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہم بھی ان کا خیال رکھے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس غیر معمولی حالات میں وہ پولیس و دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرئے اور ان کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر عمل کریں تاکہ جلد از جلد ہمارا ملک اس موذی وائرس سے پاک ہو سکے۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -