وہوا: لاک ڈاؤن کیخلاف دکانداروں کا احتجاج‘مظاہروں کی دھمکی

  وہوا: لاک ڈاؤن کیخلاف دکانداروں کا احتجاج‘مظاہروں کی دھمکی

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)معروف رحیم مارکیٹ کے دکانداروں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

نے ایک ماہ سے جاری لاک ڈاوْن کے باعث کاروبار کی بندش کے باعث اپنی بند دکانوں کے باعث احتجاج کیا اس موقع پر دکانداروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوْن سے ان کے کاروبار مکمل بند پڑے ہیں اور ان کی جمع پونجی ختم ہوجانے سے ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے معصوم بچے خوراک کی عدم دستیابی سے گھروں میں بھوک سے بلک رہے ہیں ماہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے کو ہے مگر ہمارے گھروں میں راشن نہ ہونے سے صورت حال گھمبیر ہوتی چلی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ان کے بچے کرونا وائرس کی بجائے بھوک سے مرجائیں گے اور وہ اپنے بچوں کو بھوکا مرتے کسی صورت نہیں دیکھ سکتے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف سے مطالبہ کیا کہ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر وہ سڑکوں پر نکل کے احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -