بہاولنگر:30اہلکاروں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

  بہاولنگر:30اہلکاروں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر (نامہ نگار)بہاولنگر پولیس کے تیسکانسٹیبلوں کی ہیڈکا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

نسٹیبل کے عہدے پر ترقی ہوگئی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس کے تیس کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے بیج لگائے، اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے پولیس ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی ملازمت بہت مشکل ہے، جس میں بعض اوقات اعصاب شکن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آپ لوگوں نے سخت محنت اور قابلیت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ترقی اگلے عہدے کی ذمہ داریوں کو بڑھا دیتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ سے توقع ہے کہ آئندہ بھی آپ لوگ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکراپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے انجام دیں گے.محکمہ پولیس میں متعارف کردہ اصلاحات کے تناظر میں پولیس ملازمین کی محکمانہ ترقی کے نظام کو جدید کردیا گیا ہے، جس کا مقصد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور اہلیت و میرٹ کو فوقیت دینا ہے، پولیس افسران محکمہ پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافہ اور اسے حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں اور خواہشات کا ترجمان بنانے کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔
ترقی